Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میر پور آزاد کشمیر اور جہلم میں پھر زلزلے کے جھٹکے ، لوگ گھروں سے نکل آئے

میر پور آزاد کشمیر اور جہلم میں پھر زلزلے کے جھٹکے ، لوگ گھروں سے نکل آئے
September 26, 2019
جہلم ( 92 نیوز) میر پور آزاد کشمیر اور جہلم میں پھر زلزلے کے جھٹکے  محسوس کئے گئے ،لوگ گھبرا کر گھروں ، اسکولوں ، دفاتروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے کا مرکز جہلم سے چھ کلو میٹر دور تھا  ، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی ۔ جہلم شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں  خوف و ہراس پھیل گیا ۔ میرپور میں  تقریبا 12 بجے دوپہر کو زلزلےکا شدید جھٹکا لگا جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔