میر پور آزاد کشمیر اور جہلم میں پھر زلزلے کے جھٹکے ، لوگ گھروں سے نکل آئے

جہلم ( 92 نیوز) میر پور آزاد کشمیر اور جہلم میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگ گھبرا کر گھروں ، اسکولوں ، دفاتروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ۔
زلزلے کا مرکز جہلم سے چھ کلو میٹر دور تھا ، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی ۔ جہلم شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
میرپور میں تقریبا 12 بجے دوپہر کو زلزلےکا شدید جھٹکا لگا جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔