راولپنڈی ( 92 نیوز) میر شکیل الرحمن کیس میں نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری کرانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔
میر شکیل الرحمان کیس میں نیب کی جانب سے متعدد بار نواز شریف کو طلب کیا گیا ، پیش نہ ہونے پر نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سےنواز شریف کی گرفتاری کیلئے وارنٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں ۔