Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میرے پاس وزراء کی بہترین ٹیم ہے : مراد علی شاہ

میرے پاس وزراء کی بہترین ٹیم ہے : مراد علی شاہ
August 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم سےملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نے انہیں مستقبل میں بھی ایسی ملاقاتیں جاری رکھنے کی تلقین کی ہے ۔ وزیراعلیٰ کہتے ہیں ان کے پاس وزرا کی بہترین ٹیم ہے  مسائل حل ہو رہے ہیں چند روز میں ہی عوام نے بھی دیکھ لیا خود نہیں بولیں گے کام بولے گا۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات انتہائی حوصلہ افزا رہی وزیراعظم نواز شریف نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے  نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس وزرا کی بہترین ٹیم موجود بولنا اچھا نہیں لگتا کام بولے گا تھر کے کچھ مسائل وہاں کے لوگوں کے اپنے پیدا کردہ بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیاں پیپلز پارٹی کی ہی چلیں گی  ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے ۔ پارٹی کے قائدین بھی ایسی ہی پالیسی کا پرچار کرتے رہےہیں ۔  سائیں جی نے کہا کہ رینجرز کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ہے سکیورٹی مسائل پر بھی توجہ دے رہے ہیں ۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم سے ماضی میں بھی سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر ملاقاتیں کرتے رہے اس لئے ان سے ملاقات نئی نہیں  اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔