Sunday, September 15, 2024

میرے پاس تو موبائل بھی نہیں تھا !!! بینظیر سے زندگی میں صرف ایک بار بات ہوئی: پرویزمشرف

میرے پاس تو موبائل بھی نہیں تھا !!! بینظیر سے زندگی میں صرف ایک بار بات ہوئی: پرویزمشرف
October 3, 2015
کراچی (92نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے امریکی صحافی مارک سیگل کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی صرف ایک بار بے نظیر بھٹو سے ٹیلیفون پر بات ہوئی جب وہ پاکستان آچکی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ مارک سیگل پیسے لے کر لابنگ کرتا ہے۔ پہلے وہ بے نظیر بھٹو کے لیے کام کرتے تھے اب وہ آصف زرداری کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان کی صرف ایک بار بے نظیر بھٹو سے بات ہوئی جب وہ پاکستان آچکی تھیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ آصف زرداری ملک کے صدر رہے۔ انہوں نے خود ایکشن کیوں ناں لیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ مارک سیگل نے ان کے خلاف پیسے لے کر بیان دیا۔ اگر وہ سچے ہیں تو پہلے کیوں ناں بولے اور تو اور انہوں نے اس بات کا ذکر اپنی اور بے نظیر بھٹو کی آخری کتاب میں کیوں ناں کیا۔