Friday, September 20, 2024

میرے خلاف لگائے گئے اعتراضات میں کوئی صداقت نہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

میرے خلاف لگائے گئے اعتراضات میں کوئی صداقت نہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
June 19, 2018
سیالکوٹ (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ان کے خلاف لگائے گئے اعتراضات میں کوئی صداقت نہیں۔ تینوں کمپنیوں میں نہ کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی رقوم منتقل کی گئیں۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ کسی بھی فرم یا ٹائٹل کو کارپوریٹ سرٹیفکیٹ ملنے تک کمپنی نہیں کہا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ملکیت قرار دی جانے والی تینوں کمپنیوں کا نہ تو کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی ان کمپنیوں کے ذریعے کوئی رقوم کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جن کمپنیوں پر اعتراضات لگائے گئے ہیں وہ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں اور نہ ہی ان کو کمپنیاں کہا جا سکتا ہے۔