Monday, September 26, 2022

میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ایاز صادق

میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ایاز صادق
اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی رکن قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ابھی نندن پاکستان میں مٹھائی بانٹنے نہیں، حملہ کرنے آیا تھا۔ ن لیگی رکن قومی اسمبلی ایاز صادق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا پارلیمانی لیڈرز کی وزیراعظم سے ملاقات ہونا تھی، اُنہوں نے وزیرخارجہ کو اجلاس میں بھجوا دیا، وزیراعظم کس سے ہدایت لے رہے تھے؟، یا وہ مودی سے براہ راست رابطے میں تھے۔ وزیراعظم نے وزیرخارجہ کے ذریعے کہلوایا کہ ابھی نندن کو فوری رہا کرنا ہے، وزیراعظم نے اپوزیشن کیساتھ کچھ شیئر کیا نہ سامنا ہی کرسکے تھے، وزیراعظم کا ابھی نندن بارے فیصلہ سراسر غلط تھا۔