Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف کی گھٹیا مہم کی پرواہ نہیں ، شریفوں کی ذاتی زندگیوں کا پتہ ہے ، عمران خان

نوازشریف کی گھٹیا مہم کی پرواہ نہیں ، شریفوں کی ذاتی زندگیوں کا پتہ ہے ، عمران خان
January 9, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )  چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی شادی کے موضوع پر خاموشی توڑ دی ۔ عمران خان نے کہا کہ کیا شادی کی خواہش جرم ہے ۔ تین دن سے سوچ رہا تھا کیا میں نے بینک لوٹا ہے؟ یا ماڈل ٹاؤن جیسے کسی واقعہ کا حکم دیا ہے؟ ۔  میر شکیل اور نواز شریف کی گھٹیا مہم کی کوئی پروا نہیں ۔ شریفوں کی ذاتی زندگیوں کا بھی پتہ ہے ۔ ذاتی زندگی پر بات کرنے کی حد تک نہیں گر سکتا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بیگم کیخلاف میڈیا مہم چلائی گئی ۔  میڈیا مہم میں بشریٰ بیگم اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا جو قابل مذمت عمل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ بھی 40 سال سے شریف برادران کی ذاتی زندگی کے بارے میں بخوبی جانتے ہیں لیکن وہ کبھی ان کی ذاتی زندگی پر بات کرنے تک نہیں گریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خیر خواہوں اور سپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ ان کی خوشیوں کیلئے دعا کریں ۔