Sunday, September 15, 2024

میری کتاب پڑھنی ہے تو بنی گالہ سے رجوع کریں،ریحام خان کا بھارتی میڈیاکوانٹرویو

میری کتاب پڑھنی ہے تو بنی گالہ سے رجوع کریں،ریحام خان کا بھارتی میڈیاکوانٹرویو
June 18, 2018
لندن ( 92 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نےایک بارپھر بھارتی میڈیا کوانٹرویومیں طنزوتنقید کےنشتر چلادیے، کہتی ہیں میری کتاب پڑھنی ہےتو بنی گالہ سے رجوع کریں ان کے پاس میری کتاب کی کاپی ہے۔ ریحام خان نے کہا جو لوگ ایک ایسی کتاب سے خوفزدہ ہوگئےجو ابھی چھپی بھی نہیں ہوئی وہ ملکی سلامتی کی حفاظت کیسے کریں گے؟۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنا اصل نظریہ بھول چکی ہے ، انہوں نےمزید کہاکہ کتاب کی کہانی صرف ان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے اور انہوں نے اس کتاب کیلئے بہت محنت کی ہے۔ اپنے زندگی کے سب سے افسوسناک فیصلےپر ریحام خان کاکہناتھاکہ ان کےبچوں کاان تمام معاملات میں گھسیٹے جانا ان کیلئے سب سے زیادہ افسوسناک ہے۔