Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بھارتی کشتی کے خلاف کارروائی، منشیات منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بھارتی کشتی کے خلاف کارروائی، منشیات منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
November 7, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی کشتی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے اسلحہ اور منشیات منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے ایک مشتبہ کشتی غیرقانونی طور پر پاکستانی بحری حدود میں داخل ہوئی جسکو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز نے رکنے کا انتباہ کیا ۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز نے مشتبہ بوٹ کے قریب وارننگ شاٹس فائر کیے تاہم  اس کے باوجود  بھارتی مشتبہ کشتی نہ رکی اور نہ ہی سمت تبدیل کی۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز نے تشویشناک معاملے کے پیش نظر براہ راست فائر کیا جس کے بعد کشتی رک گئی۔ براہ راست فائرنگ سے  مشتبہ کشتی پر سوار  ایک شخص مارا گیا جبکہ دیگر  6 افراد کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کیلئے  کراچی منتقل کر دیا گیا۔