Friday, September 20, 2024

میری وجہ سے کراچی کے حالات خراب نہیں ہونگے : مصطفیٰ کمال

میری وجہ سے کراچی کے حالات خراب نہیں ہونگے : مصطفیٰ کمال
March 4, 2016
کراچی(92نیوز)مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے شہر کے حالات خراب نہیں ہونگےکسی ورکر کےخلاف بات نہیں کی  دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ رابطہ کر کے تعاون کی یقین دہانی کرا رہے ہیں  کوئی بڑا اور چھوٹا نہیں  ہر طرح کے رہنماؤں کو ساتھ چلنے کا کہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایشوز پر سیاست چمکانے نہیں آئے دنیا بھر سے لوگ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے لوگ خود دیکھیں کیا غلط ہے اور کیا ٹھیک، سب کو پارٹی جوائن کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے شہر کے حالات کشیدہ نہیں ہونگے  کسی ورکر کے خلاف کوئی بات نہیں کی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی بڑا چھوٹا نہیں کسی سے بھی  نہیں ڈرنا چاہیے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ہدایت کے لئے خصوصی دعا کی ہے ۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انیس قائم خانی نے کہا کہ وہ ڈپٹی کنوینر تھے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کی آگ بجھانے گئے تھےبھڑکانے نہیں جبکہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی تفتیشی افسر نہیں ان سے ایسے سوالات نہ ہی پوچھے جائیں۔