Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میری سنچری کی بدولت ٹیم جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی: اسد شفیق

میری سنچری کی بدولت ٹیم جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی: اسد شفیق
December 21, 2016

برسبین (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں زندگی کی یادگار اننگز کھیلنے والے اسد شفیق کا کہنا ہے کہ وہ صرف پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، ان کی سنچری کی بدولت ٹیم جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی۔ تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ میں اپنی زبردست بلے بازی سے ناقدین کے دل جیت لینے والے اسد شفیق ریکارڈ ساز اننگز کو اپنی زندگی کا سرمایہ قرار دے رہے ہیں۔

برسبین میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی سنچری کی بدولت پاکستان جیت جاتا تو زیادہ خوشی ہوتی۔ شائقین کا جوش و خروش دیکھ کر لگا کہ وہ پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر دبے ہوئے الفاظ میں شکوہ بھی کیا کہ انہیں نمبر تین پر کھیلنا اچھا لگتا ہے لیکن ٹیم کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے۔