Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میری حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا،وزیراعظم آزاد کشمیر

میری حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا،وزیراعظم آزاد کشمیر
July 31, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایک اور وضاحت سامنے آگئی، فاروق حیدر کہتے ہیں، پریس کانفرنس میں کہا تھااس پاکستان میں رہیں گےجو قائد اعظم کا ہےحب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتاعمران خان دھمکیاں نہ دیں، پی ٹی آئی  چیئرمین کشمیر آئیں دیکھ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تیسرا دن ،تیسری پریس کانفرنس وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر پاکستان کے ساتھ الحاق سے متعلق اپنے بیان کی وضاحتیں دیتے نہیں تھک رہے۔ اس بار تو وہ جذباتی بھی ہوگئےکہنے لگے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عمران خان نے انہیں گالیاں دیں اخلاق باختہ شخص کیسے رول ماڈل ہوسکتا ہے؟؟

وزیراعظم آزادکشمیر کا یہ بھی کہنا تھاکہ ان کے بیان کو بھارتی میڈیا نے بہت اچھالاپاناما کا مسئلہ سیاسی تھانہیں چاہتے ہیں کہ عمران خان بھی نااہل ہوجائیں ۔