Saturday, July 27, 2024

میرہزار خان بجارانی کی موت ، پیپلز پارٹی کا تین روزہ سوگ کا اعلان

میرہزار خان بجارانی کی موت ، پیپلز پارٹی کا تین روزہ سوگ کا اعلان
February 1, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) میرہزار خان بجارانی کی پراسرار موت  پر پیپلز پارٹی نے صوبے میں سیاسی سرگرمیاں معطل کردیںاور تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کےانٹرویو معطل کر دیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ ڈیفنس پہنچے اور  لاشوں کا معائنہ کیا ۔

صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور دیگر بھی میر ہار بجارانی کے گھر پہنچے ،  منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجارانی بہت پیار کرنے والے انسان تھے ، خود کشی نہیں کر سکتے ۔ نثار کھوڑو نے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب میرہزار خان بجارانی کی موت پر صوبائی وزیر کے حلقے میں شدید رد عمل پایا گیا ۔ کندھ کوٹ میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی جبکہ کاروباری مراکز اور انڈس ہائی وے بند کر دیا گیا۔

ٹھل میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ کنرانی برادری کے افراد نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا ۔جیکب آباد،کشمور،گڈو،غوث پور اور تنگوانی سمیت دیگر کئی شہروں میں بھی کاروباری مراکز بند رہے ۔

میر ہزار بجارانی اور اہلیہ کی پراسرار موت کی خبر ملتے ہی ان کا آبائی شہر کرم پور بند ہو گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد آبائی گھر پہنچ گئی۔جبکہ  کندھ کوٹ اور کرم پور  کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔

کشمور،بخشاپور ،گڈو ،کندھ کوٹ،غوث پور سمیت دیگر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہو گئے ۔ جیالوں نے انڈس ہائی وے کو بلاک کر دیا ،جس کے باعث پنجاب بلوچستان کو جانے والی ٹریفک بلا ک ہو گئی ۔

غم و غصے میں ڈوبے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جگہ جگہ مظاہرے شروع کر دیئے ہیں ۔جب کہ سندھ کے کئی شہروں میں ہو کا عالم ہے ۔