Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میرہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات کا انکشاف

میرہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات کا انکشاف
February 2, 2018

کراچی (92 نیوز) میرہزارخان بجارانی اوران کی اہلیہ کے درمیان اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کےمطابق میر ہزار خان بجارانی اور فریحہ رزاق میں سیاست کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے جبکہ گارڈز سمیت 5 ملازمین نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا۔

میرہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پراسرار ہلاکت کے بعد واقعے کے اصل محرکات تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واقعہ خود کشی ہے یا قتل ہے اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں تاہم میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات  کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں اختلاف کی وجہ سیاست بنی۔ فریحہ رزاق سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینا چاہتی تھیں جبکہ میر ہزار خان بجارانی کو فریحہ رزاق کا سیاست میں آنا پسند نہیں تھا۔

دوسری جانب میر ہزار خان بجارانی  کے گھر کے گارڈز سمیت 5 ملازمین نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ ملازمین کےمطابق صبح سے میر ہزار خان اور فریحہ رزاق کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ صبح دس بجے گولی چلنے کی آواز آئی لیکن انہیں کمرے میں اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ میرہزارخان بجارانی کے قریبی شخص کے گھر آنے پرکمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ ہزار خان کرسی پر مردہ جبکہ ان کی بیگم فرش پرپڑی ہوئی تھی اور دونوں کا خون کافی حد تک بہہ چکا تھا۔