Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میرپور میں تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،راجہ فاروق حیدر

میرپور میں تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،راجہ فاروق حیدر
September 24, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ میرپور میں تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا میں زلزلے کے وقت لاہور تھا اور اطلاع ملتے ہی میرپور جا رہا ہوں۔ اطلاع ملی ہے کہ سب سے زیادہ نقصان جاتلاں میں ہوا ہے۔ زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ملی ہیں۔  تمام ، ہسپتالوں ، ہائی الرٹ ،راجہ فاروق حیدر ، وزیر اعظم ، آزاد کشمیر انہوں نے کہا جن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان کے رات گزارنے کا انتظام کرنا ہے۔ افواج پاکستان تمام متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔ زمینی صورتحال بہت زیادہ مخدوش نہیں ہے۔ امدادی کارروائیاں آسانی کے ساتھ کی جاسکتی ہیں۔ شام ڈھلنے سے پہلے ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کر دیا جائے گا۔ ادھر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو ٹیلی فون کیا جس میں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق گفتگو کی۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا متعلقہ ادارے فوری طور پر متاثرہ افراد کو ہر قسم کی امداد کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا عوام کی آگاہی کے لئے معلومات مراکز اور ہیلپ لائنز قائم کی جائیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔