Tuesday, December 5, 2023

میرپورخاص، محکمہ تعلیم میں کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع

میرپورخاص، محکمہ تعلیم میں کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع
January 21, 2016
  میرپورخاص (92نیوز)قومی احتساب بیورونے محکمہ تعلیم میر پورخاص میں کروڑوں روپے کرپشن پر تحقیقات شروع کردی  ہے ۔ضلعی افسران سے محکمہ کے اکاؤنٹ ودیگر افسران کا ریکارڈ طلب کرلیاہے  ۔ تفصیلات کےمطابق نیب محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن  کے معاملے میں حرکت میں آگئی۔ میرپور خاص اساتذہ کی بھرتیوں ، تنخواہوں کی ادائیگی اور فنڈز کے استعمال میں خوربرد کی شکایات نیب کو موصول ہوئیں تو نیب ضلعی افسران سے ریکارڈ طلب کر لیا ۔ ضلعی افسران نے نیب کو جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا اور خاموشی اختیار کر لی۔ نیب نے معاملے کی شکایت سیکرٹریر تعلیم سندھ فضل اللہ پیچو ہو سے کی تو سیکرٹری تعلیم نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن میر پور خاص جلیل احمد لغاری سے تین دن میں ریکارڈ فراہم کرنے کی نہ صرف ہدایت کر دی بلکہ  6ضلعی افسران کو شو کاز نوٹس جاری کر کے نیب کو ریکارڈ فراہم  نہ کرنے پر جواب بھی طلب کر لیا ہے۔