Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میرٹ پر کسی کے خلاف کیس بنتا ہے تو درگزر نہیں کروں گا، چیئرمین نیب

میرٹ پر کسی کے خلاف کیس بنتا ہے تو درگزر نہیں کروں گا، چیئرمین نیب
February 8, 2018

لاہور (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایک بار پھر کرپشن ختم کرنے کاعزم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر کسی کے خلاف کیس بنتا ہے تو درگزرنہیں کروں گا ۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ۔ جب تک عہدے پر ہوں کوشش ہے کرپشن ختم کروں ۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ اپنی چھت کے سہانے خواب دکھا کر لوگوں کو لوٹا جاتا ہے ۔ میرٹ پر کسی کے خلاف کیس بنتا ہے تو معاف نہیں کیا جائے گا ۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ بڑے بڑے اسکینڈلز کی طرف توجہ گئی ہے ۔ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار سن لیں ان کے خلاف بھی ایکشن ہو گا ۔