Monday, September 26, 2022

میرٹ پر فیصلہ دینے پر اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، سعد رفیق

میرٹ پر فیصلہ دینے پر اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، سعد رفیق
 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا میرٹ پر فیصلہ دینے پر اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی بولے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب کی حقیقت لکھ دی ہے، احتساب کا کھوکھلا پن سامنے آچکا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کی جارہی، یہ نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت ہے، اسے گھر بھیجنا ضروری ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے بھی خوب بھڑاس نکالی اور کہا کہ ہمیں چور اور ڈاکو ثابت کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا گیا، نیب کو ختم کر کے نئے قانون کے تحت نیا ادارہ بننا چاہیے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا  کہ  ہم نے آئین کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھایا ہے اسے ضروری نبھائیں گے۔