Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میرا مواخذہ کرنیوالے جیل جائینگے ، فلپائنی صدر

میرا مواخذہ کرنیوالے جیل جائینگے ، فلپائنی صدر
June 29, 2019
منیلا (ویب ڈیسک )فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اپنے مخالفین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ ان کا مواخذہ کرنے کی کوشش کریںگے تو انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی صدر نے بیان مخالفین کے اس الزام کے جواب میں دیا جس کے مطابق  ڈوٹیرٹے فلپائنی اور چینی کشتیوں کی ٹکر میں چینی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔ رواں سال 9 جون کو دونوں کشتیوں کے درمیان ٹکر منیلا کے خصوصی سمندری اقتصادی زون میں ہوئی تھی۔ صدر ڈوٹیرٹے نے کشتیوں کے ٹکرانے کو ایک حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا چینی کشتی نے دانستہ فلپائنی ماہی گیروں کی کشتی کو ٹکر نہیں ماری تھی۔ فلپائن میں کئی اہم شخصیات نے ملکی صدر کے اس موقف کو دستور کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔