Saturday, July 27, 2024

میرا مقصد رنگ ونسل ،زبان اورفرقوں سے بالا ترسیاست کو فروغ دیناہے: مصطفیٰ کمال

میرا مقصد رنگ ونسل ،زبان اورفرقوں سے بالا ترسیاست کو فروغ دیناہے: مصطفیٰ کمال
February 7, 2017
  پشاور(92نیوز)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا مقصد ووٹ حاصل کرنا نہیں بلکہ رنگ و نسل، زبان اور فرقوں سے بالا تر سیاست کو فروغ دینا ہے، ان کی پارٹی ملک کو ترقی دینا چاہتی ہے۔ مصطفی کمال نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو پی ایس پی میں شمولیت کی مشروط پیشکش بھی کر دی۔ تفصیلات کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال  کراچی کے بعد اب تنظیم سازی کے لئے پشاور پہنچ گئے، پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ووٹ حاصل کرنا نہیں بلکہ وہ رنگ، نسل، زبان، مذہب اور فرقوں سے آزاد سیاست کا فروغ چاہتے ہیں، وہ ہر گھر کا دروزاہ کھٹکھٹا  کھٹکٹھا کر یہ پیغام دیں گے ان کی سیاست کا محور منافرت نہیں پلکہ ترقی کے گرد گھومتی ہے۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پولیس اور حکمران پریس کانفرنس کر کے اپنے کام کی تشہیر نہیں کرتے بلکہ وہ عملی کارروائی کرتے ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم لندن کے حوالے سے بتایا کہ جس نے 22 سال تک را کے لئے کام کیا اب وہ ان پر الزامات لگا رہے ہیں۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اگر توبہ کر لے تو انکی پارٹی کے دروازے انکے لئے کھلے ہیں مگر وہ توبہ کرنے کے لئے تیار نہیں۔