Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میرا مقصد اقتدار نہیں، عوام کی فلاح اور سیاست سے پیسے کو ختم کرنا ہے، وزیر اعظم

میرا مقصد اقتدار نہیں، عوام کی فلاح اور سیاست سے پیسے کو ختم کرنا ہے، وزیر اعظم
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، میرا مقصد اقتدار نہیں، عوام کی فلاح اور سیاست سے پیسے کو ختم کرنا ہے۔ مافیا سے جنگ جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، یہ اب تمام ارکان کی ذمہ داری ہے کہ کل اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرائیں، اگر کل اعتماد کا ووٹ نہ لے سکا تو اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں گا لیکن انہیں نہیں چھوڑوں گا۔ اپوزیشن کے تمام لوگوں کو دیکھیں تو شکلوں سے غدار لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا، میں وہ انسان ہوں کہ جیتنے کے باوجود میرے پاوں زمین پر رہتے ہیں، دل تو چاہتا ہے کہ یہی پر خیمہ لگا دو اور یہیں سے کل اسمبلی لے جاؤں، میرے پاس چھانگا مانگا تو نہیں لیکن مری لے جاسکتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ خود کیا، اس سے پہلے کہ اپوزیشن عدم اعتماد تحریک لاتی خود اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم بولے میں نے زندگی میں نشیب و فراز دیکھے، ہم نے اڑھائی سال میں بہت بحران دیکھے، جب ملک سنبھالا معیشت کی حالت بہت خراب تھی، آج ملکی معیشت سنبھل چکی ہے۔ ہم نے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اُمید کرتا ہوں کل تمام ارکان اسمبلی مجھ پر اعتماد کریں گے۔

انہوں نے کہا، ایک مقصد کے تحت سیاست میں آیا، ہمارے ارکان اسمبلی نے ضمیر بیچا، عبدالحفیظ شیخ کو شکست ہوئی، جو میرے ساتھ ہیں وہ کل میرے ساتھ ہوں گے۔ آپ عوام کے نمائندے ہیں، پیسہ دے کر ضمیر بیچنا بددیانتی ہے۔

پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا، کل تمام لوگ وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اتحادیوں نے بھی وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کردیا، وزیر اعظم نے بھی اتحادیوں سے تمام وعدے پورے کر نے کا اعلان کیا۔