لاہور ( 92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے 92 نیوز کی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ میرا عہدہ ایسا ہے کہ خود کو قرنطینہ نہیں کر سکتا ، ہم اپنی میٹنگز میں سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ لوگوں کی آمد و رفت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ، لوگ بڑی تعداد میں رش والی جگہوں پر آرہے ہیں ،لوگ سمجھ رہے ہیں ہم نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے،یاد رکھیں ہم نے اگر احتیاط نہ کی تو آنے والے وقت میں شدید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے ۔
رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے20ہزار فیملیز کا راشن ان کے حوالے کیا ہے۔