میرا اقامہ تنخواہ والا نہیں تھا، احسن اقبال
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ میرا اقامہ تنخواہ والا نہیں ، جو تھا وہ باعث فخر اور عزت والی بات ہے ۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ابرارالحق تقاریر کرنے کی بجائے میرے خلاف سپریم کوٹ جائیں ، اقامہ کی حقیقت خود بخود معلوم ہو جائےگی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ابرارالحق الیکشن کی تیاری کریں ہم ان کی ضمانت ضبط کروا دیں گے ۔