Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میجر طفیل محمد کا 61 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

میجر طفیل محمد کا 61 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے
August 7, 2019
لاہور (ویب ڈیسک ) پاک فوج کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 61 واں یوم شہادت آج 7منایا جا رہا ہے ، ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ میجر طفیل محمد 1914ء میں ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ، انہوں نے 1943ء میں پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی اور 1958ء میں کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے ایسٹ پاکستان رائفلزمیں تعینات کیا گیا۔ اگست 1958 کی ابتدا ءمیں انہیں چند بھارتی دستوں کا صفایا کرنے کا مشن سونپا گیا جو لکشمی پور میں مورچہ بند تھے۔  انہوں نے رات کے وقت ایک بے خطا مارچ مکمل کیا اور7 اگست کو بھارتی چوکی کو گھیرے میں لے لیا۔ اپنے ساتھیوں کی قیادت کرتے ہوئے دشمن سے 15 گز کے فاصلے پر پہنچ کر انہوں نے عقب سے حملہ آور پارٹی کی قیادت کی ، جب بھارتی فوجیوں نے  مشین گن سے فائر شروع کیے تو میجر طفیل اس کا نشانہ بننے والے پہلے سپاہی تھے۔ بے تحاشہ خون بہنے کی حالت میں انہوں نے ایک گرینیڈ پھینک کر دشمن کی مشین گن کو خاموش کر دیا ، ان کی زندگی کا چراغ رفتہ رفتہ دھیما پڑ رہا تھا مگر انہوں نے آپریشن کی ہدایات دینا جاری رکھیں  جب دشمن کی دوسری مشین گن نے فائرنگ شروع کی تو میجر طفیل کے سیکنڈ ان کمانڈ اس کا نشانہ بن گئے۔ میجر طفیل نے ایک نہایت پختہ نشانے کے حامل گرینیڈ کے ذریعے اس گن کو بھی تباہ کر دیا ، دوبدو ہاتھاپائی کے دوران میجر طفیل نے دیکھا کہ بھارتی چوکی کا کمانڈر خاموشی سے ان کے ایک جوان پر حملہ آور ہونے والا تھا ،باوجود شدید زخمی ہونے کے میجر طفیل رینگتے ہوئے دشمن کمانڈر کے پاس پہنچ گئے اور اپنی ایک ٹانگ پھیلا دی جیسے ہی دشمن ٹھوکر کھا کر گرا میجر طفیل نے اپنے اسٹیل ہیلمٹ سے اس کے چہرے پر ضربیں لگا کر اپنے جوان کو بچا لیا۔ میجر طفیل نے اپنے دستے کی قیادت جاری رکھی یہاں تک کہ بھارتی فوجی اپنے پیچھے چار لاشیں اور تین قیدی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ میجر طفیل اسی دن اپنے زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گئے اور انہیں پاکستان کا اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا۔