Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میجر طفیل محمد شہید کی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

میجر طفیل محمد شہید کی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
August 8, 2021 --- ویب ڈیسک

بوریوالا (92 نیوز) جرات اور بہادری سے پاک سر زمین کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے بہادر اور نڈر جوان میجر طفیل محمد شہید کا نام ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا ، نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے جرات اور بہادری کی لاتعداد داستانیں رقم کیں، ایسی ہی ایک داستان رقم کرنے والے میجر طفیل محمدشہید نے 22 جولائی 1914 میں ہوشیار پور میں آنکھ کھولی۔ انہوں نےانیس سو تینتالیس میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، اور1947ء میں جب وہ میجر کے عہدے تک پہنچ چکے تھے، وہ اپنے پورے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور یہاں فوج میں خدمات انجام دینے لگے۔

میجر طفیل محمد شہید نے گھمسان کی جنگ کے بعد ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان دے کر شہادت کا درجہ حاصل کیا، ان کی لازوال قربانی پر انہیں نشان حیدر سے بھی نوازا گیا۔

شہری کہتے ہیں کہ میجر طفیل محمد شہید جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔