Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میجر جنرل  محمد سعید نے  نئے ڈی  جی رینجرز کا چارج سنبھال لیا

میجر جنرل  محمد سعید نے  نئے ڈی  جی رینجرز کا چارج سنبھال لیا
December 19, 2016

 کراچی(92نیوز)میجر جنرل  محمد سعید نے  نئے ڈی  جی رینجرز کا چارج سنبھال لیا۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے  پر وقار تقریب کے دوران  چارج میجر جنرل محمد سعید کے حوالے کیا۔

تفصیلات کےمطابق میجر جنرل محمد سعید  نے پاکستان سندھ  رینجرز کے تیرھوں  دائریکٹر جنرل  کی  حیثیت  سے چارج  سنبھال لیا۔ چارج منتقل کیئے جانے کے سلسلے میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ایک پروقار  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران  لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے  ڈی جی رینجرز کا چارج   میجر جنرل  محمد سعید کے  حوالے کیا۔ اس موقع پر ملک کی تر قی و  سلامتی کے لیئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔