Sunday, September 25, 2022

شہید میجر اسحاق فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک

شہید میجر اسحاق فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک

لاہور ( 92 نیوز ) وطن کی مٹی کا قرض چکانے والے میجر اسحاق شہید کی لاہور کے شہدا قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی ۔ ایوب اسٹیڈیم میں نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، کور کمانڈر اور وزیر ریلوے سعد رفیق نے بھی شرکت کی ۔ میجر اسحاق نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا ۔
میجر اسحاق کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی ۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے ۔ میجر اسحاق کے دو بھائی اور تین بہنیں ہیں ۔
شہادت کی خبر ملتے ہی بھائی محمد تنویر اور محمد شبیرانگلینڈ سے پاکستان پہنچے ۔ شہید میجر اسحاق کے بھائیوں اورعزیزو اقارب کا کہنا تھا کہ شہید نے ملک کی خاطر عظیم قربانی دی۔