Monday, October 3, 2022

میتھیو کیسریو کا میراتھن ریس میں نیا ریکارڈ

میتھیو کیسریو کا میراتھن ریس میں نیا ریکارڈ
بیجنگ ( 92 نیوز) کینیا کے  ایتھلیٹ میتھیو کیسریو نے  کورس میراتھن ریس میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، آخری دس کلو میٹر کا فیصلہ 2 گھنٹے 7 منٹ اور چھ سیکنڈز میں طے کیا۔ کینیا کے  ایتھلیٹ  میتھیو کیسریو نے  بیجنگ میں ہونے والی کورس میراتھن ریس اپنے نام کرنے کے ساتھ آخری مرحلے کا  تیز ترین دس کلومیٹر کا  فاصلہ طے کر کے  نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کینیا کے ایتھلیٹ نے آخری  دس کلو میٹر کا فاصلہ دو گھنٹے سات منٹس اور چھ سیکنڈز میں طے کیا، اس سے پہلے 2013 میں ایتھوپیا کے  ٹیڈیس ٹولا نے دو گھنٹے سات منٹس اور سولہ سیکنڈ میں طے کیا تھا۔