Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میاں چنوں: ڈاکٹر کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، نوجوان زخمی، اہلخانہ کا احتجاج، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، گرفتار نہیں کر رہی: مظاہرین

میاں چنوں: ڈاکٹر کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، نوجوان زخمی، اہلخانہ کا احتجاج، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، گرفتار نہیں کر رہی: مظاہرین
February 7, 2016
میاں چنوں (نائنٹی ٹو نیوز) میاں چنوں میں ڈاکٹر کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی۔ اہل خانہ نے روڈ بلاک کر کے ڈاکٹر کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میاں چنوں میں پندرہ والے پھاٹک کے قریب اووڈ برادری نے ڈاکٹر رفیق گجر کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ محمد انور رحمان سٹی میں پلاٹ کی خریداری کیلئے گیا تو گیٹ پرموجود سکیورٹی گارڈ نے روک لیا۔ نوجوان نے شناختی کارڈ دکھایا مگر اسی دوران ڈاکٹر رفیق گجر نے انور کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔ منع کرنے پر ڈاکٹر رفیق نے تھپڑوں کی بارش کر دی اور اس کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے انور شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر ڈاکٹر رفیق گجر کو گرفتار نہیں کیا۔ مظاہرین عبدالعزیز، محمد سرور ودیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ ملزم کو گرفتار کر کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔