Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میاں محمودالرشید نے الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

میاں محمودالرشید نے الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی
May 4, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف محمودالرشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے کیونکہ الطاف حسین آئے دن ملکی سلامتی کے خلاف بیان دیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قرارداد میں پاک فوج کے ملکی سلامتی کیلئے کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے الطاف حسین کے خلاف مذمت بہت نرم انداز میں کی گئی ہے، یہ سیاست کی بات نہیں بلکہ قومی مسئلے کی بات ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم اپنے اندر چھپے دہشت گردوں کو ختم کرے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔