Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میاں غلام اللہ اور میاں جمیل احمد شرقپوری ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

میاں غلام اللہ  اور میاں جمیل احمد شرقپوری ؒ کے سالانہ عرس  کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
October 16, 2018
شرقپورشریف  ( 92 نیوز)شرقپورشریف  میں  میاں غلام اللہ  نقشبندی مجددیؒ اور فخر المشائخ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری ؒ کا سالانہ دو روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ تقریبات کا آغاز مزار شریف کو غسل  کی تقریب سے ہوا ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ شیر ربانی شرقپورشریف صاحبزادہ حافظ میاں ولید احمد جواد نقشبندی مجددی شرقپوری نے اسسٹنٹ کمشنر شرقپور محمد طیب طاہر  کے ہمراہ عرق گلاب اور خوشبو سے مزار کو غسل دیا۔ عرس کی اختتامی دعا بروز جمعرات قبل از نماز ظہر کے وقت ہوگی ، دو دن جاری رہنے والی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند مزار شریف پر حاضری دینے کے علاوہ روحانی ، عملی مجالس میں ایمان تازہ کریں گے۔ عرس کے دوران دودھ کی سبیل اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے بھی  سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔