Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میاں عمران عباس کی نماز جنازہ ادا، آرمی قبرستان ریس کورس میں سپردخاک

میاں عمران عباس کی نماز جنازہ ادا، آرمی قبرستان ریس کورس میں سپردخاک
March 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں شہید پولیس انسپکٹر میاں عمران عباس کی نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، اسد عمر، عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گزشتہ روز فائرنگ سےشہید ہونے والے انسپکٹر میاں عمران عباس کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ جنازہ گاہ لایا گیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، سمیت اہم سرکاری افسران نے پھولوں کی چار چڑھائی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجودہ کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، میاں عمران عباس کی نماز جنازہ پولیس لائنز پریڈ گراونڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سمیت اعلی عسکری حکام، پولیس افسران سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

میاں عمران عباس کے دو کم سن بیٹے، رشتہ دار اور دوستوں کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، عمران عباس کا جسد خاکی آرمی قبرستان ریس کورس گراؤنڈ لایا گیا جہاں انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔