Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میاں صاحب پاکستان کے ساتھ اتفاق فاؤنڈری جیسا سلوک نہ کریں  : بلاول بھٹو

میاں صاحب پاکستان کے ساتھ اتفاق فاؤنڈری جیسا سلوک نہ کریں  : بلاول بھٹو
February 6, 2016
کراچی(92نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری وفاقی حکومت پربرس پڑے،کہتےہیں میاں صاحب پاکستان کےساتھ اتفاق فاونڈری جیساسلوک بنداورمظلوم مزدوروں کونشانہ نہ بنایاجائے۔ تفصیلات کےمطابق میڈیاکوجاری کردہ پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناہےکہ وزیراعظم صاحب ملک کےساتھ اتفاق فاؤنڈری جیساسلوک بنداورپی آئی اےملازمین کوہراساں نہ کیاجائے،انہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی روزاول سےہی مزدور طبقےسےملکران کےحقوق کی جنگ لڑتی آرہی ہےاورآئندہ بھی مزدوروں کوتنہانہیں چھوڑےگی۔ پُرامن احتجاج سب کا حق ہے،پی آئی اےملازمین کےقاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے،انہوں نےکہاکہ کھوکھلےمنصوبوں پراربوں روپے ضائع کئےجارہےہیں،جس کی وجہ سے قومی خزانے کونقصان اٹھاناپڑا۔ بلاول بھٹوزرداری کاکہناہےکہ پیپلزپارٹی حکومت میں مستقل ہونےوالےسترہزارملازمین کو بیروزگارکرنےکی سازش کی جارہی ہے ۔