Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میاں صاحب الزام کی بجائے پہلے مینڈیٹ ملنے کا راز بتائیں ، آصف زرداری

میاں صاحب الزام کی بجائے پہلے مینڈیٹ ملنے کا راز بتائیں ، آصف زرداری
January 4, 2018

میرپور خاص ( 92 نیوز ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب الزام نہ لگائیں،پہلے مینڈیٹ ملنے کا راز بتائیں۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ بات اپنے گریبان سے شروع ہونی چاہیے ۔ ہم چاہتے ہیں نوازشریف راز بتادیں ۔
میر پور خاص میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نےاقتدار میں آنے کیلئے کسی کا سہارا نہیں لیا ۔
میرپور خاص میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ میاں صاحب سب راز بتائیں مگر پہلے یہ بھی بتائیں کہ اُنہیں مینڈیٹ کیسے ملتا ہے ۔ نواز شریف کے پاس دولت کی طاقت ہے اور ہمارے پاس عوام کی طاقت ہے ۔ نواز شریف ہم پر کسی سہارے کا الزام نہیں لگا سکتے ۔
سابق صدرنے مزید کہا کہ ہمیں ہمیشہ لہروں کے خلاف تیرنا پڑا۔ ہمارے کندھوں پر شہید بھٹو اور بے نظیر کی دی ہوئی ذمے داریوں کا بوجھ ہے ۔ وڈیرے نہیں ہاریوں کے ساتھ ہیں ۔ کسی غریب یا صنعت کار کا حق نہیں کھائیں گے ۔