Tuesday, October 4, 2022

میاں افتخار کیساتھ جو ہوا اس کا بدلہ سود کیساتھ لیں گے، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر صوبائی حکومت استعفیٰ دے: اسفند یار ولی

میاں افتخار کیساتھ جو ہوا اس کا بدلہ سود کیساتھ لیں گے، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر صوبائی حکومت استعفیٰ دے: اسفند یار ولی
پشاور (92نیوز) اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ میاں افتخار کے ساتھ جو ہوا اس کا بدلہ سود کے ساتھ لیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت مستعفی ہو۔ انہوں نے کہا اوچھے ہتھکنڈوں سے مقتول کے والد پر دباو¿ ڈالا جارہا ہے، وفاق سے درخواست ہے الیکشن کمیشن کو مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے انتخابات نگران سیٹ اپ کے ساتھ کروائے جائیں، موجودہ حکومت کی زیرنگرانی کوئی بھی انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے، عمران خان پنجاب میں دھاندلی کاذمہ دار حکومت کوٹھہراتے ہیں، پنجاب میں حکومت ذمہ دار ہے تو کے پی کے میں کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر صوبائی حکومت کو مستعفی ہونا چاہیے۔ لوگوں کے پاس ایسے بیلٹ پیپرز ہیں جن پر مہریں بھی لگی ہوئی ہیں۔