Wednesday, October 5, 2022

میانوالی کے قریب کندیاں جنگل میں لگائے گئے پودے پانی نہ ملنے پر مرجھا گئے

میانوالی کے قریب کندیاں جنگل میں لگائے گئے پودے پانی نہ ملنے پر مرجھا گئے
 میانوالی (92 نیوز) میانوالی کے قریب کندیاں جنگل میں لگائے گئے پودے دیکھ بھال نہ ہونے اور پانی نہ ملنے پر مرجھا گئے۔ میانوالی کے علاقے کندیاں میں 23 فروری کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بلین ٹری منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 5 ہزار پودے بھی لگائے گئے، تاہم ضلعی انتظامیہ نے ایسی غفلت برتی کے دو ہفتے بعد ہی تمام پودے سوکھ کر کانٹا ہو گئے۔ محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ نے پودوں کی دیکھ بھال کیا کرنا تھی پانی دینا تک گوارا نہ کیا جس کے سبب ہزاروں پودے گل سڑ گئے جبکہ بیشتر چوری ہو گئے تاہم رابطہ کرنے پر مؤقف دینے سے صاف انکار کر دیا گیا۔ شہریوں نے بھی غفلت کے مرتکب افسران کو آڑے ہاتھوں لیا۔ واضع رہے کہ وزیر اعظم نے کندیاں میں 10 ہزار ایکڑ رقبے پر درخت لگانے کیساتھ بلین ٹری منصوبے کا افتتاح کیا تھا تاہم انتظامیہ اور محکمہ جنگلات نے روایتی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدا سے قبل ہی منصوبہ اجاڑ دیا۔