ویب ڈیسک: فیصل آباد اور بہاولپور میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصل آباد اور بہاولپور میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، عوامی جلسوں، مظاہروں، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
منگل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق بدھ 2 اکتوبر سے جمعرات 3 اکتوبر تک ہو گا۔
میانوالی کے چند گھنٹے بعد ہی ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر فیصل آباد اور بہاولپور میں امن و امان برقرار رکھنے، انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی خطرات کی وجہ سے کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے نرم ہدف ہو سکتا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی ہے۔