Wednesday, November 30, 2022

میانوالی میں مسافر بس اور گاڑی میں خوفناک تصادم‘ 5افراد جاں بحق

میانوالی میں مسافر بس اور گاڑی میں خوفناک تصادم‘ 5افراد جاں بحق
میانوالی (92نیوز) میانوالی میں ٹبی موڑ کے قریب مسافر بس اور پک اپ وین میں تصادم ہواہے۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ تیزرفتار مسافر بس کراچی سے میانوالی آرہی تھی کہ سامنے سے آنے والی پک اپ وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پک اپ وین میں سوار چھ افراد میں سے پانچ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عمران، نظام، یوسف، رمضان، انور شامل ہیں۔ رورل ہیلتھ سنٹر کندیاں میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ پک اپ وین میں سوار افراد فیصل آباد سے اپنے رشتہ دار کا جنازہ پڑھ کر واپس کنڈل آرہے تھے۔