Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میانوالی میں بھی فلڈ وارننگ جاری !!! گڈو بیراج کے بند میں شگاف نے درجنوں بستیاں پانی میں ڈبو دیں

میانوالی میں بھی فلڈ وارننگ جاری !!! گڈو بیراج کے بند میں شگاف نے درجنوں بستیاں پانی میں ڈبو دیں
July 27, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سیلاب کے باعث گھوٹکی کے مزید چالیس دیہات زیرآب آگئے۔ سیلابی ریلوں نے شکار پور سمیت دیگر قریبی دیہات میں بھی تباہی مچادی۔ مسلسل بارشوں کے باعث چترال، سکردو اور گھانچے میں بھی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ رابطہ پل پانی میں بہہ جانے سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ پاک فوج کی طرف سے امدادی کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔ سیکڑوں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ راجن پور کے قریبی دیہات پانی میں گھرے ہوئے ہیں جہاں امدادی کام جاری ہے۔ دوسری جانب کشمور میں گڈو بیراج کے قریب بند میں شگاف پڑنے سے درجنوں بستیاں پانی میں ڈوب گئی۔ میانوالی میں بھی فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔