میانمار: مسلمانوں کےخلاف پھرگھیراتنگ ، مشتعل افرادنے مسجدکوآگ لگادی

میانمار(ویب ڈیسک )میانمار میں ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ، مشتعل افراد نے ایک مسجد کو آگ لگادی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق مشرق بعید کے ملک میانمر میں بدھ مت کے انتہاپسندوں نے ایک مسجدکوآگ لگادی جس سے مسجد کے بڑے حصے کو نقصان پہنچا۔ آگ لگانے سے پہلے ڈیڑھ سو کے لگ بھگ مشتعل افراد مسجدمیں داخل ہوئے اور اسے نقصان پہنچایا ، اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
ایک ہفتے کے دوران انتہاپسندوں کی جانب سے مسجدکونشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔