Sunday, December 4, 2022

میانمار حکومت نے ہجرت کی کوشش کرنیوالے 93مسلمان گرفتار کر لئے

میانمار حکومت نے ہجرت کی کوشش کرنیوالے 93مسلمان گرفتار کر لئے
میانمار( 92 نیوز)میانمار حکومت نے ملائیشیا  کی جانب  ہجرت کرنے کی کوشش کرنے والے 93 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ میانمار حکومت نے کشتی میں سوار تمام مسافروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا  ، کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ پناہ گزین خوراک، موسم کی خرابی اور عدم تحفظ کے باعث بیرون ملک ہجرت پر مجبور ہوگئے ہیں۔رواں ماہ روہنگیا تارکین وطن کی تیسری کشتی کو ضبط کیا گیا ۔ اس سے قبل 16 نومبر کو ایک سو چھ تارکین وطن کی کشتی اور پچھلے ہفتے 80تارکین وطن کی کشتی ضبط  کی گئی حراست میں لیے گئے افراد کو اب تک رہائی نہیں مل سکی۔