Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میامی : ٹرمینل پر مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر ایئرپورٹ کو خالی کرالیا گیا

میامی : ٹرمینل پر مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر ایئرپورٹ کو خالی کرالیا گیا
March 29, 2016
  میامی(ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے معروف شہر میامی کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر خالی کر لیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے مصروف شہر میامی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت کھلبلی مچ گئی جب  انتظامیہ کو ٹرمینل پر مشکوک پیکٹ کی اطلاع دی ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر ایئرپورٹ کو خالی کرا لیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کر دیا ۔جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ۔ ایئرپورٹ ترجمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی  تھریٹ کی وجہ سے ایئرپورٹ خالی کرا گیا ہے اور سر چ آپریشن بھی مکمل ہوگیا تاہم مسافروں کو کچھ وقت مزید ایئرپورٹ کے باہر رکنا ہوگا ۔