کراچی (92 نیوز) میئر کراچی نے بلدیاتی سیٹ اپ میں سیاسی طاقت دکھانے کے لئے پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس آج بلا لیا ۔
متحدہ والوں کی جنگ بہادر آباد اور پی آئی بی سے نکل کر قانون کے کٹہرے میں پہنچنے لگی ہے ۔ دونوں گروپوں میں لفظی جنگ کے بعد قانونی جنگ چھڑنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کےخلاف قانونی جنگ لڑنے کے لئے مشاورت کر رہے ہیں ۔ مشاورت مکمل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جا سکتی ہے ۔ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے اجلاس اور فیصلوں پر پہلے ہی سوالات اٹھا چکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے بھی دفاع کی تیاری کر لی ہے ۔
قانونی جنگ چھڑنے کی صورت میں رابطہ کمیٹی بیرسٹر فروغ نسیم کی خدمات حاصل کرئے گی ۔
دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر بلدیاتی سیٹ اپ میں اپنی اکثریت دیکھانے کے سرگرم ہیں ۔