Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میئر کراچی نے شہر کے 38 نالوں کو کلیئر قرار دیدیا

میئر کراچی نے شہر کے 38 نالوں کو کلیئر قرار دیدیا
August 2, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کے 25سالوں سے چوک 38نالوں کو کلیئر قرار دے دیا ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پہلے بارش نہ ہونے کی دعا کرتا تھا ،مگر اب چاہتا ہوں کہ تیز بارش ہو تاکہ ہمارا ٹیسٹ ہو جائے ۔ وسیم اختر نے  کہا جیسا کام اب ہورہا ہے گزشتہ 50 سالوں نہیں ہوا ۔ میئر کراچی وسیم اختر  نے شہر بھر کے مختلف برساتی نالوں  کے طوفانی  دورے  کئے  ، اپنی ٹیم کے ہمراہ قیوم  آباد ،اختر کالونی اور دیگر مقامات پرنالوں کی  صفائی کے کاموں کا  جائزہ لیا   ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا شہر کے 25  سالوں سے چوک  38 نالوں کو کلیئر کر رہے ہیں ، دعا کرتا ہوں  کے کراچی  میں تیز  بارش ہو  تاکہ ہمارا ٹیسٹ ہوجائے  ۔ میئر کراچی نے دعویٰ کیا  کہ وہ اپنی نگرانی میں ایسا کام کروارہے ہیں جو پچاس سالوں میں نہیں ہوا  ،شہر کے نالوں کی بری  حالت  کی ذمہ دار سابقہ سندھ حکومت ہےیہ مسئلہ تب تک حل نہیں ہوگا جب تک کوڑے کرکٹ کا نظام صحیح نہیں ہوتا ۔