Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میئر کراچی نے بلدیاتی نمائندوں کو یکجا کرکے پی آئی بی گروپ کو پریشان کردیا

میئر کراچی نے بلدیاتی نمائندوں کو یکجا کرکے پی آئی بی گروپ کو پریشان کردیا
February 13, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) متحدہ کی لڑائی سٹی کونسل تک جاپہنچی ۔  بہادرآباد گروپ میں شامل مئیر کراچی نے 60 فیصد بلدیاتی نمائندوں کو یکجا کرکے پی آئی بی گروپ کو پریشان کردیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ سازش کرکے مجھے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

بہادرآباد گروپ بلدیاتی نمائندوں کو اجلاس میں آنے جبکہ پی آئی بی گروپ نہ آنے کی ہدایت کرتا رہا ۔ ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور اور کورنگی کے چئیرمین نئیر رضا سمیت 60 فیصد ارکان پہنچے تو مئیر کراچی بھی آگئے۔

اجلاس سے خطاب میں وسیم اختر نے کہا کہ انہیں عوام نے منتخب کیا، سازش کرکے ہٹایا نہیں جاسکتا، انہوں نے عوامی خدمت کا دعویٰ بھی کردیا۔

مئیر کراچی نے نمائندوں سے عہد لیا کہ وہ کسی کی باتوں میں نہ آئیں اور تنظیم سے جڑے رہیں۔