Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میئر لندن نے امریکی صدر کو جرمانہ کر دیا

میئر لندن نے امریکی صدر کو جرمانہ کر دیا
June 10, 2019
لندن  ( 92 نیوز )  میئر لندن نے امریکی صدر کو جرمانہ کر دیا،ٹرمپ کےدورہ لندن کے دوران کنجیشن زون میں سے گاڑیاں گزارنے پرمیئرصادق خان کی ہدایت پر امریکی سفارتخانے کو750 پاونڈکابل بھیج دیاگیا۔ دورہ لندن کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی گاڑیوں کےکنجیشن زون سےگزرنے پر میئر لندن نے امریکی صدر کو جرمانہ کر دیا  ، مقامی حکومت نے انہیں سروس چارجزکابل بھجوادیا۔ امریکی صدرگزشتہ دنوں برطانیہ کے دورے پر آئے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم تھریسامے اور شاہی خاندان کے افراد سے ملاقاتیں کی تھیں اور اس دوران ان کا قافلہ ممنوعہ اوقات میں کنجیشن زون سے گزراتھا۔ امریکی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکار ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہوتے ہیں اس لئے کوئی رقم ادانہیں کی جائے گی جبکہ ٹی ایل ایف کاکہنا ہے کہ یہ ٹیکس نہیں سروس چارجز ہیں جو اداکرناہوں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔