Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میئرنامزد ہونے کے بعد میرے خلاف تیس مقدمات قائم ہوچکے : وسیم اختر

میئرنامزد ہونے کے بعد میرے خلاف تیس مقدمات قائم ہوچکے : وسیم اختر
March 23, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنما وسیم اخترکا کہنا ہےکہ  میئر نامزد ہونے کے  بعد ان کے خلاف  تیس   مقدمات قائم ہو چکے ہیں  ان کی اور  اہل خانہ کی  زندگی  کو   خطرہ ہے حکومت سندھ نے کراچی کوکچرےکاڈھیر بنادیا ،ایم کیوایم کی صفائی مہم  کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹرعاصم کیس میں نامزدایم کیوایم رہنما وسیم اخترانسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کےبعدمیڈیا سےگفتگو میں سندھ حکومت پربرس پڑے،ان کاکہناتھاکہ بلدیاتی الیکشن میں اکثریت سےکامیاب ہوئےلیکن اختیارات کا معاملہ تاحال التواکا شکار ہے۔ انہوں نےکہاکہ سندھ حکومت نےکراچی کوکچرےکا ڈھیربنادیا،ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتےہیں مگرہماری صفائی مہم کوبھی ناکام بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ایم کیوایم رہنما وسیم اخترکاکہناتھاکہ مئیرنامزدہونےکےبعدتیس سےزائدمقدمات درج کئےگئے،انہیں اورخاندان کوخطرات لاحق ہیں،سیکورٹی فراہم کی جائے۔