Saturday, July 27, 2024

میئرراولپنڈی سردار نسیم نااہل قرار

میئرراولپنڈی سردار نسیم نااہل قرار
April 26, 2017
  راولپنڈی(92نیوز)الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے میئر سردار نسیم کو نااہل قرار دیدیا سردار نسیم کےخلاف انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی دو درخواستیں دائر کی گئیں تھیں. الیکشن کمیشن نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے ممبران کا انتخاب بھی کالعدم قرار دے دیاسردار نسیم نے اپنے پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے میئر کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق سردار نسیم کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے ۔ سردار نسیم کے خلاف راولپنڈی کی جنرل کونسلرز طاہرہ تنویر اور لبنیٰ اقبال نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کی تھیں۔جن میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میئر راولپنڈی مخصوص نشستوں کے الیکشن کے دوران انتخابی عمل پر اثر انداز ہوئے ۔ درخواست گزاروں نے 1998 میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کو بھی درخواست میں بنیاد بنایا تھا جبکہ سردار نسیم نے نائینٹی ٹو نیوز سے بات  کرتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کیا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے میئر راولپنڈی کےخلاف دائر دو درخواستوںکی سماعت کی ۔ بینچ نے اپنے فیصلے میں سردار نسیم کو نااہل قرار دیا۔ الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔