Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مہوش حیات آج اپنی 34 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

مہوش حیات آج اپنی 34 ویں سالگرہ منا رہی ہیں
January 6, 2018

کراچی (92 نیوز) کم عرصہ، نمایاں کامیابیاں، مہوش حیات چھوٹی اور بڑی اسکرین پر نام کمانے میں کامیاب ہو گئیں۔ اداکارہ آج اپنی 34 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
مہوش حیات نے دو ہزار دس میں ڈرامہ سیریل ” ماں جلی“ سے کیرئر کا آغاز کیا جس کے بعد ” میرے قاتل میرے دلدار“،”مراۃ عروس“، ”کبھی کبھی“ اور دیگر ڈراموں میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ دیکھنے والے گرویدہ ہوتے چلے گئے۔
دو ہزار چودہ میں مہوش نے فلمی سفر کا آغاز نامعلوم افراد میں اسپیشل آپرینس دیکر کیا جس کے بعد ان کی کامیابیوں کو کوئی روک نہیں سکا۔
دو ہزار پندرہ میں جوانی پھر نہیں آنی میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ دو ہزار سولہ میں فلم ایکٹر ان لا میں پارسی لڑکی کے کردار نے سب کے دل موہ لئے۔
پچھلے سال مہوش حیات کی فلم پنجاب نہیں جاونگی نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اداکارہ مہوش حیات کو سال دو ہزاراٹھارہ کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ چینل نائنٹی ٹو نیوز کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد۔